عراقی فوج نے موصل پر شکنجہ کسا ، مضافات میں واقع 30 دیہات پر قبضہ کیا

فدیلیا (عراق): عراق کی فوج اور پیشمرگہ نے موصل سے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کو بھگانے کے لئے شروع کی گئی مہم کے تحت اب تک اس کے 30 مضافاتی گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے اور اب وہ موصل کے قریب ہے۔
موصل اب پوری طرح سے عراقی فوج اور پیشمرگہ کے جنگجوؤں کے حملے کی زدمیں ہے لیکن اس شہر کی لڑائی کافی مشکل ہو سکتی ہے اور اس پر قبضہ کرنے میں انہیں کئی ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ عراق کی فوج اور پیشمرگہ نے جن گاؤں پر قبضہ کیا ہے انہی میں سے ایک فدیلیا گاؤں ہے جس پر قبضہ کرنے میں انہیں 10 دن کا وقت لگ گیا۔
ایک پیشمرگہ جنگجو نے بتایا کہ عراقی فوجیوں اور پیشمرگہ جنگجو نے جیسے ہی گاؤں میں داخل ہوئے کار، موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں سے آئے خودکش حملہ آوروں نے اللہ اکبر کے نعرے کے ساتھ ان کی طرف بڑھنا شروع کر دیا۔ پہلے دن انہیں 10 خودکش حملہ آوروں کا سامنا کرنا پڑا۔ ہر سڑک پر انہیں جنگ لڑنی پڑی۔ اب گاؤں کو خالی کرا لیا گیا ہے لیکن احتیاط برتنی پڑ رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqi forces recapture 30 villages around daesh held mosul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply