عراق کے موصل میں عراقی فوجی کارروائی میں 70داعش دہشت گرد ہلاک

بغداد :قبائلی جانبازوں اور پیشمرگا کرد فورسز کے ساتھ مل کر عراقی فوج نے جنوبی موصل میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کم از کم70دہشت گردوں کو مار گرایا۔
نینوی کاروائی کے کمانڈر میجر جنرل نجیم الجبوری نے اس فوجی کارروائی کی بابت بتاتے ہوئے سات کار بموں کو ناکارہ بنادینے کی بھی نشاندہی کی۔میجر جنرل نجیم الجبوری نے مزید کہا کہ نینیوی لبریشن آپریشن کمان کوجنوبی موصل کے الناصر گاو¿ں میں داعش کے خود کش بمباروں اور دھماکہ خیز مواد سے بھری کئی گاڑیوں کی موجودگی کی ایک خفیہ اطلاع ملی تھی ۔
یہ اطلاع ملتے ہی فوج کی 15ویں بریگیڈ نے پیشمرگا اور قبائلی جنگجوو¿ں کے ساتھ مل کر دشمن کی طاقت تباہ کرنے کے لیے مربوط کارروائی شروع کر دی اور اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئی۔جبوری نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے دوران کم از کم70داعشی دہشت گرد مارے گئے اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔دھماکہ خیز مواد سے بھری سات گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqi forces kill 70 isis militants in south of mosul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply