عراقی فوج نے داعش کی خبر ایجنسی کے سربراہ خالد الامین کو موصل میں گرفتارکرلیا

تہران: عراقی فوجی میجر کے مطابق عراقی فوج نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کی عمق خبر رساں ایجنسی کے سربراہ کو موصل کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ترکی کی سرکاری خبر رساں اینسی انادولو نے عراقی فوجی میجر عبد العزیز المعزی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی فوج نے موصل کے قریب واقع گاؤں علاق سے عمق نیوز ایجنسی کے سربراہ عثمان خالد الامین کوحراست میں لے لیا۔
خالد الامین سے موقع پر ہی عراقی فوجیوں نے پوچھ گچھ کی جس کے باعث اسی گاو¿ں میں اس نے امین کے چھ دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا۔عمق 2014 میں اس وقت وجود میں آئی تھی جب عراق اور شام کے زیادہ تر علاقوں پر داعش کی حکمرانی تھی۔فروری کے اواخر میں عراق فوج نے مغربی موصل میں داعش کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا تھا جس میں کم از کم دو درجن دہشت گرد مارے گئے تھے۔

Title: iraqi forces arrest head of isils amaq new agency in mosul | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply