موصل میں عراقی فوج نے اس مسجد کی طرف پیش قدمی کر دی جہاں سے داعش نے خلافت کا اعلان کیا تھا

اربل (عراق): امریکہ نواز عراقی فورسز نے کہا ہے کہ انہوں نے موصل میں اس مسجد کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے جہاں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے تین سال قبل خلافت کا اعلان کیا تھا۔ فوج کا کہنا ہے کہ فورسز نے پرانے شہر موصل میں تنظیم کے مضبوط گڑھ کا،جہاں وہ مسجد واقع ہے ، محاصرہ کرلیا ہے۔
موصل کو عراق میں داعش نے اپنا دارالحکومت بنارکھا ہے ۔اسے حاصل کرنے کے لئے 8 ماہ قبل عراقی فورسز نے حملہ کیا تھا تب سے پرانے شہر پر قبضہ کے لئے لڑائی بہت خونریز ہوچکی ہے۔ ایک عراقی فوجی بیان کے مطابق انسداد دہشت گردی سروس کے جانباز قرون وسطیٰ کی عظیم الشان النور مسجد سے محض2تا3سو میٹر کے فاصلہ پر ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqi forces advance on mosul mosque where is declared caliphate in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply