عراق کی ایک عدالت نے القاعدہ کے ایک لیڈرکی بہن کو سزائے موت سنادی

بغداد: حکومت عراق کے ایک ترجمان کے مطابق بغداد کی ایک عدالت نے 2010میں مارے گئے القاعدہ کے ایک سابق لیڈر کی بہن کو دہشت گردی کا مجرم قرار دینے کے بعد سزائے موت سنادی۔
عراق کی سپریم جوڈیشیل کونسل کے ترجمان عبد الستار بیرقدر نے ایک بیان میں کہا کہ ابو عمر البغدادی کی بہن مجرمانہ کارروائیان انجام دینے کے لیے انتہاپسندوں کی ہر طرح سے مدد کررہی تھی۔ یہ خاتون جس کا ترجمان نے نام نہیں بتایا موصل میں انتہاپسندوں کو پیسے بانٹنے کی بھی قصور وار قرار دی گئی۔
ترجمان نے اس پر عائد الزامات کی تفصیل بھی نہیں بتائی اور یہ بھی نہیںبتایا کہ عراق میں سرگرم القاعدہ کے انتہا پسندوں کی اس نے کبمدد کی تھی۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اس خاتون کے شوہر کو القاعدہ قیادت کا رکن ہونے کے باعث پہلے ہی سزائے موت دی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ البغدادی کی امریکی عراقی مشترکہ کاروائی میںاپریل 2010کو القاعدہ کے ایک اور بڑے لیڈر ابو ایوب المسری کے ساتھ موت ہو گئی تھی۔

Title: iraqi court sentences al qaida leaders sister to death | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply