عراقی فوج کی داعش کے زیر تسلط فلوجہ کے مضافاتی علاقوں پر گرفت مضبوط

بغداد: عراقی سیکورٹی فورسز نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے زیر کنٹرول شہر فلوجہ کے ارد گرد کے علاقوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کر دی۔ ایک صوبائی سیکورٹی ذریعہ نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی قیادت والے اتحاد اور عراقی جنگی طیاروں کی پشت پناہی میں عراقی حکومت کی فوجیں اور حلیف نیم فوجی قبائلی لڑاکے فلوجہ سے 20کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع البو ذائج کو داعش کے قبضہ سے چھڑانے کی کوشش میں لگے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اس لڑائی میں اب تک داعش کے کم از کم 16 انتہا پسند مارے جا چکے ہیں۔سیکورٹی فورسز کم از کم20انتہا پسندوں کو موت کے گھاٹ اتار کر شمالی فلوجہ کے ایلبو شجیل اور ناظم التقسیم کی جانب پیش قدمی کر چکی ہیں ۔بغداد میں نیم فوجی دستوں کے ایک ترجمان حشد شابی کریم النوری نے میڈیا کے نمائندوںکو بتایا کہ سرکاری فوجیں اور نیم فوجی دستے محصور شہر فلوجہ اور اس کے قریبی شہر غرما پر اپنی گرفتا مظبوط کرنے کے لیے کئی سمتوں سے چڑھائی کر رہے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ علاوہ ازیں فلوجہ کے راستے میں داعش کی بچھائی بارودی سرنگوں کو بھی صاف کرنے کا عمل جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqi army tighten siege on is stronghold fallujah in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply