عراقی فوج فلوجہ کے مشرق میں داخل،75داعش انتہا پسند ہلاک

فلوجہ:عراقی فوج دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت پسندوں کو پسپا کرتے ہوئے فلوجہ کے مشرقی علاقہ میں داخل ہو گئی ۔ اور دوسری جانب عراقی فوجیوں نے فلوجہ کے جنوب میں داعش کے جوابی حملہ کو ناکام بناتے ہوئے اس کے75دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
فلوجہ آپریشن کے کمانڈر میجر جنرل عبدالوہاب السعیدی نے اعلان کیا کہ فلوجہ کے جنوب میں حال ہی میں النیمیہ خطہ میں اپنے ٹھکانوں پر حملہ کرنے والے 100داعش دہشت گردوں میں سے75کو مارگرایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عراقی فوجوں کی فلوجہ کے وسط کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراقی فوجیں الشہاہ خطہ پر مکمل کنٹرول کیے ہیں اور اب فلوجہ کے مغرب میں السقوالیہ علاقہ میں داعش دہشت گردوں سے نبرد آزما ہیں۔اپنے قبائلی حلیف جنگجوو¿ں کے علاوہ داعش کے تقریباً 600تا1000دہشت گرد فلوجہ میں تعینات ہیں۔
دریں اثنا عراقی فوج نے فلوجہ کے جنوب میں النیمیہ کو بازیاب کرا لیا ۔فی الحال عراقی فوجیں فلوجہ کا چاروں طرف سے محاصرہ کیے ہیں۔اب داعش کے دہشت گرد الزاویہ سے ہی راہ فرار اختیا ر کر سکتے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ داعش نے فلوجہ میں50ہزار لوگوں کو انسانی ڈھال بنا رکھا ہے۔

Title: iraqi army reaches east of fallujah 75 daesh terrorists killed in south of city | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply