عراقی افواج نے موصل بھی داعش کے قبضہ سے چھڑا لیا

بغداد: عراقی فوجی ذرائع کے مطابق فوج نے زبردست پیش قدمی کرتے ہوئے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے قبضہ سے دوسرا بڑا شہر موصل بھی بازیاب کرا لیا۔اس شہر پر داعش نے گذشتہ سال جون میں قبضہ کر لیا تھا اور اسی وقت سے داعش کے زیر تسلط تھا۔فوجی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی فوج اور پاپولر موبیلائزیشن نیم فوجی دستے نے صوبہ نینوا کی، جس کا دارالخلافہ موصل ہے،بازیابی کے لیے ”پیش قدمی فتح“ کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا ۔
مشترکہ کمان کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ کئی اضلاع پہلے ہی بازیاب کیے جا چکے ہیں اور پیش قدمی جاری ہے۔ مشترکہ آپریشن کمانڈ میں امریکی قیادت والے اتحاد کے فوجی بھی شامل ہیں جنہوں نے فضائی کمک پہنچانے کے ساتھ ساتھ عراقی فوج کو تربیت دی اور فوجی مشیر بھی مہیا کیے۔موصل پر حملہ کے لیے فروری میں سیکڑوں عراقی فوجی خود مختار کرد خطہ میں تعینات کیے گئے تھے۔جہاں انہوں نے جنبو مغرب میں45میل کے فاصلہ پر واقع اربیل صوبہ کے مخمور شہرمیں اڈہ قائم کر لیا تھا۔ عراق کے خود مختار کرد خطہ کی پیشمرغا فوج کے نائب سپہ سالار اعراض مرخان نے بتایا کہ عراقی فوجوں نے موصل کے جنوب میں القیارہ کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqi army launches operation to retake second city mosul from isis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply