عراق ایئر ویز کے طیارے کی کویت میں ہنگامی لینڈنگ

بغداد: انجن میں آئی خرابی کی وجہ سے 230 مسافروں کو لے کر نئی دہلی جانے والی عراقی ایئر ویز کے طیارے کوہنگامی طور سے کویت میں اتارنا پڑا۔
طیارہ کمپنی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ کل 230 مسافروں کے ساتھ نئی دہلی جا رہے بوئنگ 767 طیارے کے دو انجنوں میں سے ایک نے کام کرنا بند کر دیا تھا اس لئے احتیاطا اسے کویت میں اتارا گیا۔
کمپنی نے کہا ہے کہ مسافر اپنے آگے سفر کو مکمل کر سکیں اس لئے کمپنی نے ایربس اے 321 کویت بھیجنے کا بندوبست کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqi airways plane makes emergency landing in kuwait in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply