عراق امریکہ ۔ایران ٹکراؤ سے خود کو دور رکھنا چاہتا ہے: عراقی وزیر اعظم

بغداد: عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق خود کو امریکہ۔ ایران ٹکراؤ سے دور رکھنا چاہتا ہے۔بدھ کے روز بغداد میں ایک توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے العبادی نے کہا کہ عراق امریکہ اور ایران کے ساتھ اپنے تعلقات متوازن رکھنا چاہتا ہے ۔
اس ضمن میں انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پالیسی عراق کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ وہ خود کو اس سے دور رکھ رہے ہیں۔
العبادی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو امریکہ برقرار رکھے گا۔

Title: iraq wants to keep away from us iran conflict prime minister abadi says | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , , ,

Leave a Reply