عراقی فوجوں نے فلوجہ کو داعش کے تسلط سے چھڑالیا

بغداد: عراق کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے بتایا کہ عراقی فوج نے جمعہ کے روز جہادیوں کے گڑھ فلوجہ کے قلب میں واقع حکومتی کمپا ؤنڈ کو بازیاب کرالیا۔عراقی فوج کے سپہ سالار لیفٹننٹ جنرل عبد الوہاب السعدی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی دستے اور سریع الحرکت دستوں نے فلوجہ کے وسط میں حکومتی کمپاؤنڈ پر قبضہ کر لیا۔
عراقی وفاقی پولس سربراہ رعد شاکر جودات نے عراقی فوج کی اس پیش قدمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلوجہ پر قبضہ کے لیے چار ہفتوں سے جاری کوشش میں یہ ایک اہم کامیابی ہے۔
شہر کا سب سے اہم علاقہ سمجھا جانے والا گورنمنٹ کمپاؤنڈ داعش کے قبضہ سے چھڑاالینا اس امر کی علامت ہے کہ فلوجہ میں حکومتی عملداری قائم ہو گئی۔دونوں کمانڈروں نے کہا کہ فلوجہ کو قلب پر قبضہ کی کارروائی کے دوران فوج کو بہر معمولی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ2014میں فلوجہ حکومت کے ہاتھوں سے نکل گیا تھا۔جس کے بعد اس نے موصل اور پھر عراق کے ایک بڑے حصہ پر قبضہ کر لیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraq retakes fallujah from islamic state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply