عراق میں سرایاالسلام کے انتہاپسندوں کے ساتھ مسلح تصام میں فوجی جنرل سمیت4فوجی ہلاک

سامرا،(عراق): عراق کا ایک فوجی جنرل وزیرا عظم کے سامرا کے دورے سے قبل ان کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام حفاظتی بندوبست کر کے قومی داراالخلافہ بغداد واپس آتے ہوئے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ اسپیشل فورسز کے کمانڈر شریف اسماعیل شورش زدہ نینوا صوبہ میں وزیر اعظم حیدر علی عبادی کی آمد کے موقع پر تمام حفاظتی انتظامات کرنے کے بعد بغداد واپس آرہے تھے کہ ممتاز مذہبی رہنما مقتدیٰ صدر کے وفادار گروپ سرایا السلام کے انتہاپسندوں سے سامنا ہو گیا۔
پہلے تو زبانی تکرار ہوئی جس نے بڑھتے بڑھتے سنگین رخ اختیار کر لیا اور حالات قابو سے باہر ہو گئے۔سرایا السلام کے سپاہیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس میں جنرل اور ان کے تین فوجی ہلاک ہو گئے۔

Title: iraq pm security commander killed in armed clash in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply