شام میں فضائی بمباری میں 45ہلاک شدگان میں داعش کے کئی بڑے انتہاپسند شامل

بغداد: عراق نے کہا ہے کہ مشرقی شام میں ایک فضائی حملہ میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے جو45انتہا پسند ہلاک ہوئے ان میں کچھ سینیئر لیڈران اور کمانڈرزبھی ہیں۔

یہ فضائی حملہ ہاجن شہر میں خندق کے راستے ایک دوسرے سے ملحق تین مکانات کو نشانہ بنا کر جس میں داعش کے کارکنان کا اجتماع تھا ،کیا گیا تھا۔دریائے فرات کا یہ ساحلی علاقہ شام کے ان آخری حصوں میں سے ایک ہے جو داعش کے کنٹرول میں ہے ۔

اس حملے میں جو لوگ مارے گئے ہیں ان میں ایک داعش کا نائب وزیر جنگ ، ایک میڈیا انچارج، اس کا پولس سربراہ اور ابوبکر البغدادی کا ذاتی ہرکارہ شامل ہیں۔عراقی فوج دونوں ملکوں کے درمیان سرحد سے متصل علاقوں میں روپوش انتہاپسندوں کے خلاف جنگ میں حکومت شام سے تعاون کر رہی ہے۔

داعش کے خلاف بر سرپیکار امریکی قیادت والے اتحاد نے گذشتہ دسمبرمیں کہا تھا کہ عراق اور شام میں جہادی گروپ نے جتنے بھی علاقہ پر قبضہ کیاہے اس میں سے 98فیصد بازیاب کرا لیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraq kills 45 is leaders in eastern syria strike in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply