وزیر اعظم عرا ق کے حکم پر داعش کے 12انتہاپسندوں کو پھانسی دے دی گی

بغداد : دولت اسلامیہ فی العرا ق و الشام (داعش) کی قید میں8افراد کی ہلاکت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے حکم پر سزائے موت کے منتظر 12دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

العبادی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ العبادی کے اس حکم کے فوراً بعد کہ داعش کے ذریعہ مچائی گئی خونریزی کے جواب میں سیکڑوں انتہاپسندوںکو جنہیں مجرم قرار دیا جا چکا ہے فی الفور موت کے گھاٹ اتار دیا جائے ان 12انتہا پسندوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

لیکن بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی انہیں کس نوعیت کی سزا دی گئی ہے۔لیکن عام طور پر دہشت گردی کے حوالے سے سزائے موت میں مجرموں کو پھانسی چڑھایا جاتا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraq executes 12 death row is terrorists in response to killings in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply