عراقی فوج کی تین طرف سے فلوجہ پر یلغار،کسی بھی وقت بازیابی ممکن

بغداد:داعش انتہا پسندوں سے بازیاب کرانے کے لیے ایک ہفتہ سے جاری کارروائی کے بعد آخر کار عراقی فوجوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے فلوجہ شہر پرتین طرف سے حملے کر کے فلوجہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کے امکانات روشن کر لیے۔
اسی دوران داعش نے بغداد کے اندر اور گرد و نواح میں تسلسل سے بم دھماکے کر دیے جس میں کم از کم24افراد ہلاک ہو گئے۔یہ دھماکے سرکاری فوجوں کی محاذ سے توجہ بھٹکانے کی کوشش کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
عراقی فوج نےنیم فوجی دستوں اور امریکی قیادت والے اتحاد کے فضائی حملوں کی مدد سے فلوجہ سے داعش کے انتہا پسندوں کو بھگانے کے لیے ایک ہفتہ پہلے یہکاروائی شروع کی تھی۔ اب اسے شہر کے عین وسط کا آخری معرکہ سر کرنا ہے۔
دریں اثنا لیفٹننٹ جنرل عبد الوہاب السعدی نے بتایا کہ عراقی فوجیں عراقی فضائیہ اور فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فلوجہ میں عملاً داخل ہو چکی ہیں۔دعاش کی طرف سے بھی زبردست مزاحمت جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: iraq elite forces enter into streets of fallujah from 3 directions in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply