عراق کی نصیریہ جیل میں 42 انتہا پسندوں کو پھانسی دے دی گئی

بغداد: (رائٹر) عراق نے سلامتی دستوں کے قتل کے مجرم قرار دیے گئے 42 انتہا پسندوں کو پھانسی دے دی ۔ وزارت قانون نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کل نصیریہ کے جیل میں 42 انتہا پسندوں کو پھانسی دی گئی۔ جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ عراق میں ایک روز میں دی جانے والی پھانسی کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اس سے تین ماہ قبل بھی 14 انتہا پسندوں کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد پھانسی دی گئی تھی۔ وزارت نے کہا کہ اس سال 14 ستمبر کو نصیریہ میں ریستوراں اور جانچ چوکی کو نشانہ بناکر تین خودکش حملے کئے گئے تھے جس میں 60 افراد مارے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے لوگوں کے لواحقین نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حملہ کہ ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) نے قبول کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraq carries out biggest mass execution of prisoners this year in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply