عراقی فوج نے حویجہ سے دہشت گردوں کو مار بھگانے کی کارروائی شروع کر دی

بغداد:عراقی سلامتی دستوں نے آج جمعرات کو حویجہ سے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے انتہا پسندوں کو کھدیڑنے کے لئے فوجی کارروائی شروع کی، جو تیل کی پیداوار کے لئے مشہور شہر کرکوک سے مغرب میں واقع ہے۔ وزیر اعظم حیدر العبادی نے حویجہ سے داعش کو کھدیڑنے کا اعلان ایسے وقت میں کیا جب چار دن بعد ہی شمالی عراق میں کردوں کے زیر قبضہ علاقوں ریفرنڈم ہونے والا ہے۔
ان علاقوں میں کرکوک شہر بھی شامل ہے۔ اگرچہ وزیر اعظم حیدر العبادی نے کرد ریفرنڈم کو غیرآئینی قرار دیا ہے اور خودمختار کردستان علاقائی حکومت سے اس ریفرنڈم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حویجہ راجدھانی بغداد کے شمال میں واقع ہے اور یہ علاقہ جو شامی سرحد سے متصل ہے، عراق میں داعش کا آخری گڑھ ہے۔واضح رہے کہ ایک روز پہلے ہی حویجہ سے موصول اطلاع میں بتایا گیا تھا کہ وہاں ٹی بی کا مرض پھوٹ پڑا ہے جس کے باعث داعش نے اپنے12اراکین کو موت کے گھاٹ اتار دیا تاکہ یہ مرض مزید نہ پھیلے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraq begins offensive to retake islamic state group stronghold hawija in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply