موصل پر مکمل قبضہ کے لیے امریکی قیادت والی اتحادی فوج کی آر پار کی جنگ شروع

بغداد:عراق میں فوج نے شدت پسند تنظیم داعش کے مقبوضہ پرانے موصل شہر کو واپس حاصل کرنے کے لئے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ موصل شہر داعش کے قبضے والا آخری شہر ہے اور یہ گزشتہ آٹھ ماہ سے اس کے قبضے میں ہیں۔ امریکی فوجی افسر بیٹ میکرک نے کہا، “عراقی فوج نے آج صبح ہی پرانے موصل شہر میں حملے شروع کر دیے ہیں۔ یہ داعش کا آخری شہر ہے۔ ہمیں فوج پر فخر ہے۔ ” موصل کے لئے اکتوبر 2016 میں جنگ شروع ہوئی تھی تب سے اب تک عراقی فوج 300 سے بھی زیادہ داعش شدت پسندوں کو ہلاک کرچکی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ موصل کے مغربی حصے میں گزشتہ دو ہفتوں میں 230 شہری مارے جا چکے ہیں۔
امریکی قیادت والی اتحادی افواج گزشتہ آٹھ ماہ سے عراق کے دوسرے شہر موصل کو داعش کے قبضہ سے آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ عراقی فوج اس شہر کے مشرقی حصے پر گزشتہ اکتوبر ماہ میں ہی کنٹرول حاصل کر چکی ہے۔ حال ہی میں اس علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ پرانے موصل میں حالات انتہائی خراب ہیں اور سینکڑوں لوگ غذائی اشیا سے محروم ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے آہستہ آہستہ موصل شہر کا محاصرہ شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگ ابھی جاری رہے گی کیونکہ موصل اور شامی سر حد تک کے علاقے کو محفوظ بنانا ہے۔ بغداد اور موصل کے درمیان حویجہ قصبہ اب بھی داعش کے قبضے میں ہے۔ داعش نے 2014 میں موصل پر قبضہ کرنے کے بعد اس علاقے کو خلافت قرار دے دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraq begins decisive battle to recapture mosul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply