بغداد میں سعودی سفیر تبدیل کرنے کے لیے عراق کا سعودی عرب سے مطالبہ

دوبئی:عراق نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ سعودی سفیر متعین عراق تامر السبحان کو واپس بلا کر ان کی جگہ کوئی دوسرا سفیر متعین کرے۔عراق کے کئی شیعہ سفارتکار ایران کے حوالے سے ان کے عائد کردہ الزام کی روشنی میں انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
انہوں نے ایران حمایت یافتہ شیعہ نیم فوجی دستوں پر الزام لگایا تھا کہ وہ عراق میں سنی مسلمانوں کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔جس پر عراقیوں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ تامر عراق میں شیعوں کا غلبہ اور اثر و رسوخ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
1990میں کویت پر حملہ کے بعد سے عراق میں بند کر دیے جانے والے اپنے سفارت خانہ کو سعودی عرب نے دسمبر میں دوبارہ کھول دیا تھا۔سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سبحان سعودی عرب کے پہلے سفیر متعین عراق تھے ۔ اور وہ تبھی سے بغداد میں سعودی سفیر کے طور خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraq asks saudi arabia to replace ambassador in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply