موصل میں داعش کے ہاتھوں کھنڈر میں تبدیل النوری مسجد پر عراقی فوج کا قبضہ

موصل: عراقی فوج کے ایک بیان کے مطابق فوج نے آج موصل کی تاریخی مسجد کے باقیات پرجس کو حال ہی میں دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے دہشت گردوں نے دھماکہ کرکے منہدم کردیا تھا قبضہ کرلیا ۔ یہ موصل کی وہی تقریباً900سال پرانی مسجد ہے جہاں داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی نے اپنی خودساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔
فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جامع النوری پر قبضہ کرنا موصل میں عراقی فوج کی فتح کی علامت ہے، جہاں عراقی فوجی دستے گزشتہ آٹھ ماہ سے برسرپیکار تھے۔ شمالی عراق کا یہ شہرداعش کے دارالخلافہ کے طور پر پکارا جاتا تھا۔ داعش کے جنگجوؤں نے ایک ہفتہ قبل عہد وسطیٰ کی اس تاریخی مسجد کو دھماکہ سے منہدم کردیا تھا۔ اس مسجد پر جون 2014 سے داعش کا سیاہ پرچم لہرایا ہوا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraq army seizes ruins of mosul mosque from isil in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply