علی خامنہ ای نے احمدی نژاد کو صدارتی انتخابات نہ لڑنے کی تلقین کی

دوبئی: ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای نے سابق سخت گیر صدر محمود احمدی نژاد سے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال کے صدارتی انتخابات میں کھڑے نہ ہوں۔ خامنہ ای کے اس اقدام کو سیاسی حلقوں میں موجودہ صدر حسن روحانی کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ کو دور کرنے سے تعبیر کیا جارہا ہے۔
اگرچہ احمدی نژاد نے مئی میںہونے والے انتخابات کے حوالے سے اپنا کوئی عندیہ ظاہر نہیں کیا لیکن حالیہ مہینوں کے دوران ان کی بے شمار تقریریں اس امر کی نشاندہی کر رہی تھیں کہ وہ سیاست میں واپسی کر رہے ہیں۔لیکن آیت اللہ کی ہدایت سے احمد نژاد کے ارادوں کو زبردست جھٹکا گا ہو گا کیونکہ صدارتی عہدہ کے لیے کامیاب مہم کے لیے انہیں آیت اللہ کی حمایت کی ضرورت تھی ۔
خامنہ ای نے کہا کہ احمدی نژاد ان کے پاس آئے تھے لیکن انہوںنے ان سے کہہ دیا کہ وہ صدر کا الیکشن نہ لڑیں کیونکہ ان کے خیال میں ان کا الیکشن لڑنا ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irans supreme leader tells ahmadinejad not to run again for president in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply