شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای کو مشرق وسطیٰ کا نیا ہٹلر بتایا

ریاض: سعودی عرب کے نہایت با اختیار و طاقتور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای کو مشرق وسطیٰ کے نئے ہٹلر سے تعبیرکیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہورپ سے سیکھا ہے کہ دلاسے کام نہیں آتے ۔ہم ایران میں نیا ہٹلر نہیں چاہتے کہ جو یورپ میں ہوا ویسا ہی مشرق وسطیٰ میں بھی رونما ہو۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب اریان اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور دونوں ایک دوسرے کو ایک نظر نہیں دیکھنا چاہتے۔
لیکن اب اس بیان سے ایسا لگتا ہے کہ صورت حال دھماکہ خیز ہو جائے گی جسے شاید سنبھالنا مشکل ہو جائے۔اوور کہیں یہ کشیدگی مشرق وسطیٰ کو خطرناک جنگ کی آگ میںنہ جھونک دے۔

Title: irans supreme leader is the new hitler of middle east saudi crown prince | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply