امریکہ سے خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ،ڈٹ کر کھڑے رہیں:خامنہ ای کی روحانی حکومت کو تلقین

تہران:ایران کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر حسن روحانی نے ایک سادہ مگر پر وقار تقریب میںنئے صدر کے طور پر باقاعدہ حلف لے لیا۔ اس موقع پر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ حکومتی اعلی عہدیداروں کو چاہیے کہ عوام سے رابطے میں رہیں اور اپنے دشمنوں سے قطعاً گھبرائیں نہ خوفزدہ ہوں۔ خاص طور پر امریکہ سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ امریکہ کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے جارحانہ انداز اپنا رکھا ہے اور اس نے بد اخلاقی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ ہم نے انقلاب سے پہلے آمریت کے دور کو بھی دیکھا ہے ، اس دور میں آمریت کے سوا کچھ نہیں تھا۔
لوگوں کو اہمیت نہ دی جاتی تھی۔ لوگوں کے مسائل نہ سنے جاتے تھے۔ لیکن ا?ج کی اسلامی حکومت ان امور پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے عوام ، ہمارے جوان اپنے فیصلے خود کرتے ہیں، انہوں بارہویں مرتبہ اپنا صدر خود انتخاب کیا ہے۔سپریم لیڈر نے کہا کہ دنیا کے ساتھ وسیع سطح پر تعلقات کو بڑھائیں اور غریب و کمزور ممالک کی مدد کریں۔ سامراجی قوتوں کے خلاف مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔ انہوں نے کہا: یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم سب پر ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ قانون شکنی اور لا دینیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ آخر میں آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے ایران کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر کے طور پر باقاعدہ توثیق کر دی گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irans supreme leader ayatollah ali khamenei slams new u s sanctions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply