امریکہ نے شام پر مزید حملے کیے تو صورت حال نہایت دھماکہ خیز ہو سکتی ہے: صدر ایران حسن روحانی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے انتباہ دیا ہے کہ شام پر مزید امریکی حملوں سے خطہ کی صورت حال نہایت دھماکہ خیز شکل اختیار کر سکتی ہے۔روحانی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ ہفتہ شام کے ایک فوجی اڈے پر امریکہ کےمیزائل حملے بنیادی طور پر غلط تھے اور ان کی مذمت کی جانا چاہیے کیونکہ اس سے دہشت گردی کو ہی فائدہ پہنچتا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ امریکہ نے شام پر جارحیت کے ذریعے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور امریکہ کے اس اقدام سے امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔ایرانی صدر نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ شام کے مسئلے کو پر امن، سیاسی طریقے اور شامی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہئے۔
ایرانی صدر کا مزید کہنا ہے کہ شام میں قیام امن کے لئے روس اور ترکی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ایران، روس اور ترکی کی افواج شام میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ایٹمی معاہدہ کے حوالے سے روحانی نے کہا کہ اگر مغربی فریقین اپنے وعدوں پر قائم رہیں تو ایران کبھی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر پہل نہیں کرے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irans rouhani warns against more us airstrikes on syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply