صدر ایران روحانی نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دماغی طور پر کمزور قرار دیا

اقوام متحدہ : ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب کو فہم و فراست سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹرمپ کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

روحانی نے 2015کے جوہری معاہدے سے جو ایران اور پانچ عالمی طاقتوں پلس ون کے درمیان ہوا تھا، امریکہ کو نکالنے کے ٹرمپ کے فیصلہ پر تنقید کی اور کہا کہ یہ اقدام امریکی صدر کو کردار سے عاری شخص بتاتا ہے۔

روحانی نے کہا کہ اکثریت سے لڑنا یا تنازعہ میں پڑنا طاقت یا ذہنی صحت کی نہیں دماغی طور پر کمزور ہونے کی علامت ہے۔یہ عالمی روابط اور اور پیچیدگیوں کوسمجھنے کیعدم صلاحیت کی عکاس ہے۔

روحانی نے امریکہ کو نازیوں جیسی فطرت کا مالک بھی بتایا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irans rouhani at unga u s exhibiting nazi disposition in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment