ایران نے شام سے ایرانی فوجوں کی واپسی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے:حسن روحانی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے انہوں نے شام سے ایرانی فوج کی واپسی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے۔ روحانی نے فرانسیسی صدر ایمونئیل میکرون سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ شام میں بہت جلد دہشت گردی کی جڑیں سوکھ جائیں گی۔

ان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق روحانی نے کہا کہ جڑیں مرجھاجانے کا یہ یمطلب ہے کہ شام میں پھر غیر ملکی فوجوں کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔

واضح ہو کہ روس، ایران اور لبنان کی حزب اللہ ملیشیا شامی صدر بشارالاسدکے نہایت گہرے اور قریبی حلیف ہیں۔ اور خاص طور پر ا سعودی عرب ،ایران اور حزب اللہ کی شام میں موجودگی سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہی ہو ہے۔

Title: irans rohani to macron tehran not ruling out military withdrawal from syria | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply