ایران کی پاسداران انقلاب نے پریڈ پر حملہ کرنے والے انتہاپسندوں کو نشانہ بنا کر شام پر میزائل داغے

تہران: ایران کی نیم فوجی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے حال ہی میں تہران میں ایک فوجی پریڈ پر حملہ کرنے والے انتہا پسندوں کو نشانہ بنا کر مشرقی شام میں بالسٹک میزائل مارے۔

واضح ہو کہ ایک سال کے دوران شام پر اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن اور سرکاری خبر رساںایجنسی ایرنا نے کہا کہ شام پر کیے گئے ان میزائل حملوں میں کئی انتہاپسند ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

لیکن اس ضمن میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ اہواز میں22ستمبر کوپریڈ پر کیے گئے پریڈ پر حملے میں 24افراد ہلاک اور60دیگر زخمی ہوئے تھے۔شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ان حملوں کی فوری طور پر تصدیق نہیںکی ہے۔

ٹی وی نے اپنے ایک رپورٹر کو اس مقام پر کھڑا دکھایا گیا ہے جہاں سے میزائل داغا گیا تھا۔ وہ مقام جہاں سے میزائل داغا گیا مغربی ایران کے صوبہ کرمان شاہ کا ایک علاقہ ہے۔

ٹی وی پر میزائلوں کو شام کے جنوب مشرق میں ابو کما ل شہر کے قریب گرنے سے پہلے تکریت کے قریب وسطی عراق کے اوپر سے پرواز کرتے بھی دکھایا گیا ہے ۔ابوکمال شہر پر شام کے صدر بشار الاسد کی وفادار فوجوں کا قبضہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irans revolutionary guard launches missiles into syria over parade attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply