اب پابندیاں لگائیں تو ٹھیک نہیں ہوگا: حسن روحانی کا امریکہ کو انتباہ

تہران: ایران اور پانچ بڑی طاقتوں پلس ون کے درمیان ایٹمی معاہدہ ہونے اور اس پر عمل آوری کے باوجود امریکہ اور ایران میں ٹھنی ہوئی ہے اور آئے روز تو تو میں میںہوتی رہتی ہے۔اگرچہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے واضح طور پر یہ کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود ایران سے خطرہ نظر آرہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ایران معاہدہ پر من و عن عمل آوری نہیں کر رہا۔ اسی ضمن میںایرانی صدر حسن روحانی نے نئی پابندیاں عائد کرنے پر امریکا کو جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ لیکن انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کرے گا۔ انہوں نے تنبیہ کی اگر امریکا کسی بھی بہانے سے ایران پر نئی پاپندیاں لگاتا ہے تو ایران بھی اس کا بھر پور جواب دے گا۔
حسن روحانی نے کہا کہ ہم امریکا کی جانب سے کی گئی خلاف ورزیوں کو نہیں بھولیں گے اور ہم ان کے خلاف کھڑے رہیں گے۔ایرانی صدر کی جانب سے یہ بیان امریکا کی طرف سے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت پر 18 ایرانی افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد دیا گیا۔ تاہم امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔ حسن روحانی نے امریکا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی شہریوں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر کے اس کا جواب دے گا جنہوں نے ایرانی عوام اور خطے کے دیگر مسلمانوں کے خلاف کارروائی کی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف امریکی انتظامیہ کانگریس کو ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی تصدیقی رپورٹ بھیجتی ہے تو دوسری طرف یہ مختلف حیلے بہانوں سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irans president threatens response to new us sanctions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply