صدرایران روحانی نے ایٹمی آبدوز وںکے لیے ایندھن تیار کرنے کا حکم دیا

صدرایران روحانی نے ایٹمی آبدوز وںکے لیے ایندھن تیار کرنے کا حکم دیا
بیروت:ایران کے صدر حسن روحانی نے آج اپنے نیوکلیائی توانائی تنظیم کے سربراہ کو نیوکلیائی آبدو ز کو چلانے والا ایندھن تیار کرنے کا ایک پروجیکٹ تیار کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے ایٹمی طاقت کے بحری جہاز بنانے کا منصوبہ تیار کرنے کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ایران نے یہ قدم امریکہ کے ذریعہ نیوکلیائی معاہدہ کی خلا ف ورزی کرنے کے خلاف احتجاج میں اٹھایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی طرف سے شائع ایک خبر کے مطابق نیوکلیائی آبدوز ایندھن کا استعمال صرف سمندری ٹرانسپورٹ کے لئے کیا جائے گا۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ انہوں نے وزیر خارجہ کو حکم دیا ہے کہ و ہ امریکہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی راہ ہموار کریں۔