ایران کے صدر روحانی نے عرب لیگ کو بوڑھی، گھسی پٹی اور غیر موثرتنظیم بتایا

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے یمن میں جاری جنگ میں سعودی عرب اور اس کے حلیفوں کے کردار کر سراہنے پر عرب لیگ پر کڑی تنقید کی۔ روحانی نے منگل کے روز کہا کہ یہ بڑی بد بختی ہے کہ تنطیم نے سعودی قیادت والے اتحاد کی یمن پر زبردست بمباری کے جواب میں یمن سے حوثی قبائل کے ذریعہ ایک بالسٹک میزائل مارنے پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے عرب ممالک کی علاقائی تنظیم کو ”بوڑھی ، گھسی پٹی،پاٹا، کمزور و نحیف اور غیر موثر “ بتایا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روزعرب لیگ کے اجلاس میں ،جو قاہرہ میں ہوا، وزراءخارجہ نے ایران اور لبنا کے انتہاپسند گروپ حزب اللہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ خطہ کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔

Title: irans president calls arab league worn out body | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply