واشنگٹن: امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے ایران کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ اگر ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نیجر جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکیوں کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تو ان کا حشر بھی ان کے پیشرو جنرل سلیمانی جیسا ہوگا۔

امریکی ایلچی براین ہوک نے عربی زبان کے روزنامہ الشرق الاوسط سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنرل قاآنی نے بھی امریکیوں کو ہلاک کرنے کی راہ اختیار کی تو انہیں بھی جنرل سلیمانی کی طرح موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا۔

انہوں نے سوئزلینڈ کے شہر دیواس میں انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے تھے کہ امریکیوں یا امریکی مفادات پر کسی بھی حملہ کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ہوک نے کہا کہ یہ کوئی نئی دھمکی نہیں ہے ۔

صدر ہمیشہ ہی کہتے رہے ہیںکہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن جواب دیا جاتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایران کو اب سمجھ میں آگیا ہے کہ وہ امریکہ پر حملہ نہیں کر سکتے اسی لیے انہوں نے پسپائی اختیار کر لی ہے۔

واضح ہو کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے سرعت سے اقدام کرتے ہوئے اسماعیل قاآنی کو بیرون ایران کارروائیوں کو عملی جامہ پہنچانے والے پاسدران اسلامی انقلاب کے اہم یونٹ قدس فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا تھا۔

قاآنی نے عہدہ سنبھالتے ہی سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے اور جنرل سلیمانی کے نقش قدم چلنے کا عہد کیا تھا۔انہوں نے امریکہ پر الزام لگایاتھا کہ اس نے ایک بزدلانہ حملہ میں سلیمانی کو ہلاک کیا ہے اور عہد کیا کہ ان کے دشمنوں سے بھی اسی انداز میں نپٹا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *