آیت اللہ خامنہ ای نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ کو ٹہرایا

انقرہ: ایران کے رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای نے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں علاقائی عدم استحکام کے لیے امریکہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف جنگ محض جھوٹ، دھوکا اور فریب ہے۔ مسٹر خامنہ ای نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر امریکہ کے خلاف سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ داعش کو ہدف بنا کر مشرق وسطیٰ ایشیائی ممالک پر کی گئی امریکی کارروائی محض دکھاوا ہے۔ اور اس کے علاوہکچھ نہیں۔
ایران نے امریکہ پر داعش کی مدد کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ایرانی روحانی رہنما نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکی حکمراں کس طرح اس پورے مشرق وسطیٰ کے علاقے میں داعش کو براہ راست مدد دے رہا ہے۔اس کے ثبوت میں وہ تمام اہم اور ناقابل تردید دستاویزات پیش کر سکتے ہیں۔ ان کے پاس کاغذات اور تمام معلومات موجود ہیں۔ داعش نے اسلامی ممالک کو برباد کر دیا اور وہ قتل عام مچائے ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irans khamenei blames us for regional instability in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply