ایران اپنی میزائل صلاحیتوں کو اور نکھارے گا:صدرحسن روحانی

لندن: (رائٹر) ایران اپنی میزائل سازی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنائے گا اور اس کے لئے کسی ملک سے اجازت نہیں مانگے گا۔ یہ اعلان ایرانی صدر حسن روحانی نے آج جمعہ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کے جواب میں کیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق مسٹر حسن روحانی آج ایک ملٹری پریڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، جس میں نمائش کئے لئے پیش گئے ہتھیاروں میں ایک نوتعمیر شدہ بیلسٹک میزائل بھی تھا، جس کی صلاحیت دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کے حوالے سے بیلسٹک میزائل کی کچھ دیگر تفصیلات کا بھی ذکر کیا۔ منکل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھاکہ ایران اپنی میزائل سازی صلاحیت بڑھانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے ایران کو یمن، عراق ، شام اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں تشدد برپا کرنے کا بھی مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ مسٹر ٹرمپ نے 2015 میں ایران کے ساتھ امریکہ اور پانچ دیگر عالمی طاقتوں کے نیوکلیائی معاہدے کی بھی نکتہ چینی کی تھی، جس کے تحت ایران اپنے خلاف معاشی پابندیاں ختم کرنے کے عوض اپنا جوہری پروگرام محدود کرنے پر راضی ہوا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irans hassan rouhani vows to strengthen missiles despite us criticism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply