لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح نہ کریں گے نہ کرنے دیں گے:پاسداران انقلاب سربراہ کا دعویٰ

انقرہ: ایران کے پاداران انقلاب کے سپہ سالار محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ بحران میں مبتلا ملک شام میں پائیدار جنگ بندی میں پاسداران انقلاب ایک عملی کردار ادا کرے گا۔
لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھیکہا کہ لبنان کی حزب اللہ تنظیم کو غیر مسلح کرنے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ٹیلی ویژن نے جعفری کے حوالے سے کہا کہ حزب اللہ کو لبنانی قوم کے دشمن اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے مسلح رکھنے کی ضرورت ہے۔
فطری طور پر لبنان کے تحفظ کے لیے ان کے پاس بہترین اسلحہ ہونا چاہیے۔
اس معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ادھر کچھ عرصہ سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان شام، بحرین ، عراق اور یمن کے معاملات کے باعث کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔
جعفری نے ایران کے متنازعہ بالستک میزائل پروگرام پر ایران کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور اب اس پر کوئی بات نہیں ہو گی۔

Title: irans guards chief says disarming lebanons hezbollah non negotiable tv | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply