سعودی عرب کے بعد اب ایرانی خواتین کے لیے فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے کھولیں گے

تہران: (ایجنسی)ایرانی خواتین کے لیے فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدرجیانی انفانٹینو کا کہنا ہے کہ ایران نے خواتین پر فٹ بال اسٹیڈیم جانے کی پابندی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور تہران نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد خواتین کو فٹبال اسٹیڈیم تک رسائی دیں گے۔
تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر حکام سے ملاقات کے بعد فیفا کے صدر نے بتایا کہ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ملک میں خواتین کے لیے فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے اب زیادہ دیر تک بند نہیں رہیں گے تاہم ایرانی صدر نےاس متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔خیال رہے کہ جمعرات کے روز ایران میں مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش میں 35 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا تھا جس پر انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایران میں اسلامی انقلاب کے چند برس بعد سے خواتین کے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر مردوں کے میچ دیکھنے پر پابندی عائد ہے۔ علاوہ ازیں مردوں کے کھیلوں کی تقریبات میں بھی خواتین کا داخلہ ممنوع ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی سعودی عرب نے خواتین پر مردوں کے فٹبال میچ دیکھنے پر پابندی ختم کرتے ہوئے خواتین کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیے تھے جس کے بعد خواتین کی بڑی تعداد فٹبال میچ دیکھنے کے لئےاسٹیڈیم میں موجود تھی۔

Title: irans fifa assures the opening of football stadium doors for women | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply