عراق میں ایران کے سفیر ایرج مسجدی اور کے ڈی پی سربراہ کا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اربیل:عراق کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (کے ڈی پی) کے صدر مسعود برزانی اور ایران کے سفیر متعین عراق ایرج مسجدی نے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔یہ ملاقات عراق کے کرد خطہ کے داالخلافہ اربیل میں بدھ کی شام میں ہوئی۔دونوں کے درمیان ہوئی گفتگو میں ایران عراق کردستان اقتصادی مواقع سے متعلق کانفرنس کے انعقاد پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔یہ دوروزہ کانفرنس بدھ سے شروع ہو گئی ہے جس میں ایرن و عراق کے متعدد اقتصادی حکام کے علاوہ دونوں ممالک کے تاجر بھی شرکت کریں گے۔مسعود برزانی اور ایرج نے اس کانفرنس کو ایران اور عراق کے درمیان تعلقات میں توسیع کی جانب ایک اہم پیش رفت سے تعبیر کیا۔میٹنگ میںخطہ اور عراق میں تازہ تغیرات بی زیر غور رہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irans envoy iraqs kdp chief meet in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply