ایران کے معاملہ پر جرمنی بھی اسرائیلی وزیر اعظم سے متفق ہے: اینجلا مرکل

برلن: جرمن چانسلراینجلا مرکل نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتین یاہو کی اس بات سے پوری طرح متفق ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی سرگرمیاں خاص طور پر اسرائیل کی سلامتی کے لیے باعث تشویش ہیں۔

انہوں نے نتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا بھی یہی موقف ہے کہ ایران کو ایٹمی اسلحہ کبھی نہیں بنانا چاہیے ۔

اسرائیلی وزیر اعظم جو ایران کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدے سے باہر نکلنے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی تقلید پر یورپی ممالک کو آمادہ کرنے کے لیے دورے پر نکلے ہوئے ہیں کہا کہ چونکہ جوہری پروگرام روک دینے کے عوض پابندیاں اٹھا لیے جانے سے ایران شام اور یمن جیسے ممالک میں بڑھتی فوج کی مالی مدد کر نے کے قابل ہو گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irans actions in mideast key concern says merkel in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply