نوروز کی تعطیلات منانے کے لیے ایرانی ترکی کے صوبہ وان پہنچ گئے

وان: وسط مارچ تا اوائل اپریل تک منائے جانے والے تہوار نوروز کی تعطیلات کے بھرپور مزے لینے کے لیے سیکڑوں ایرانی رکی کی وان جھیل اور ایرانیسرحد کے درمیان واقعترکی کے مشرقی صوبہ وان میں پہنچ گئے۔ وان اپنی خوبصورت راتوں اور شاپنگ کے لیے ایرانیوں مین بہت مقبول اور پسندیدہ تفریحی مقام ہے۔
ایرانی سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد وہاں پہنچ چکی ہے کہ اب صوبہ کسی ہوٹل میں تک دھرنے جگہ نہیں ہے ہو کمرہ ،ڈورمیٹری یہاں تک کہ بالکنیاں تک بک ہو چکی ہیں۔ لیکن پھر بھی ایرانیوں کی آمد کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آرہا جس کے باعث ہوٹل والوں نے اپنے میٹنگ ہالوں کو بھی کمروں میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ ایرانی سیاحوں کو ٹہرایا جا سکے۔گلی ،کوچے، شاپنگ مالز اور ریستوراں سب ٹھسا ٹھس ہیں۔
دکانداروں میںبھی وان کی مقبولیت اور اس میں ایرانیوں کی اتنی دلچسپی سے زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے اور انہوں نے اپنی دکانوں کے باہر فارسی زبان میں جلی حروف میں ’سیل‘ کی تختیاں لٹکا رکھی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranians flock to turkeys van for shopping nightlife in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply