ایرانی مسلمان نہیں زر تشت ہیں: مفتی اعظم شیخ عبد العزیز

دبئی: (رائٹر) سعودی عرب کے سب سے بڑے مذہبی رہنما اور مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز ابن عبد اللہ الاا لشیخ نے کہا ہے کہ ایران کے رہنما مسلمان نہیں ہیں اور وہ سنی مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ مفتی اعظم کا یہ تبصرہ سعودی عرب کی میڈیا میں شائع ہوا ہے۔
انگریزی زبان کی عرب نیوز ویب سائٹ نے مفتی اعظم کے تبصرے پر لکھا ہے کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ایران کے لوگ مسلمان نہیں ہیں۔ وہ ہم سے دشمنی رکھتے ہیں اس لئے وہ ہمارے لئے سب سے بڑے دشمن ہیں۔شیخ عبد العزیز نے یہ بات ایران کے رہبر اعظم کے اس تبصرہ کے جواب میں کہی جس میں انہوںنے حج امور سعودیوں کے توسط سے چلائے جانے کی مذمت کی تھی۔
مفتی اعظم نے کہا کہ ایرانی آیت اللہ کے دعوے باعث حیرت نہیں ہیں اور ایرانی رہنماؤں کو آتش پرست قرار دیا۔بدھ کے روز میڈیا میں آئے بیان میں شیخ عبد العزیز کے حوالے سے کہا گیا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ایرانی رہنما مسلمان نہیں ہیں۔” وہ آل مغ ہیں اور سنی مسلمانوں کے تئیں ان کی عداوت بہت پرانی ہے“۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranians are not muslims says saudi arabias grand mufti in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply