ایران میں رجم کی سزا دینے پر تنقیدی مضمون لکھنے والی مصنفہ کو 6سال قید

دوبئی:ایران کی ایک مصنفہ اور انسانی حقوق کارکن گل رخ ابراہیمی ایرائی کو اپنے ملک میں’ رجم‘کے موضوع پر غیر مطبوعہ تنقیدی مضمون لکھنے کے الزام میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایرائی کو ’اسلام کی توہین‘ کرنے اور ’نظام کے خلاف تشہیر‘ کرنے کا مجرم پایا گیا ہے۔
اگر ان کا تحریر کردہ غیر مطبوعہ مضمون کہیں شائع نہ بھی ہوتب بھی انہیں جیل کی سزا کاٹنی ہی پڑے گی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسے ’مضحکہ خیز‘ اور ’تعجب خیز‘ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں زناکے جرم ( شادی شدہ )میں رجم( پتھر مارنے) کی سزا ہے۔ مجرم کو اس وقت تک پتھر مارے جاتے ہیں جب تک کہ اس کی موت نہیں ہو جاتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranian writer faces long jail term for short story on stoning to death in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply