ایران سعودی عرب کے 8شہروں میں جاسوسی سیل چلا رہا ہے

جدہ: اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ ایران کے جاسوس نیٹ ورک نے سعودی عرب کے 8شہروں کو اپنا نشانہ بنایا ہوا ہے۔اور ان شہروں میں بڑے پیمانے پر اس کا جاسوسی کا پروگرام چل رہاہے۔ایران کا یہ جاسوس سیل ، جس میں 30سعودی شہری ہیں، ریاض میں واقع ایرانی سفارت خانہ چلا رہا ہے اور اس کی دیکھ ریکھ ایران کے مذہبی رہنما علی خامنہ ای اور پاسداران انقلاب کر رہے ہیں۔
اس جاسوس سیل کے اراکین نے سات مختلف مقامات سے فوجی ، سیکورٹی اور غیر فوجی طلاعات پر مشتمل64پیغامات ایران بھیجے ہیں۔ایرانی سفارت خانہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے جاسوس سیل کے اراکین کی بھرتی کی ہے۔حال ہی میں سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے ایک اجلاس میں بریگیڈیر جنرل بسام بن ذکی عطیہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے خلاف جاسوسی سمیت مختلف اشکال میں ایرانی دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔

Title: iranian spy ring targeted 8 cities in ksa | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply