شام میں پاسدران انقلاب ایران کا ایک کمانڈر سمیت دو ایرانی فوجی ہلاک

بیروت: ایران کے پاسداران انقلاب کا ایک کمانڈر اور ایک ایرانی فوجی شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ہاتھوں مارے گئے۔واضح رہے کہ پاسداران انقلاب جو ایران کی نہایت طاقتور فوجی طاقت ہے شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت میں داعش کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔
داعش کے خلاف جنگ کرتے ہوئے عراقی سرحد سے متصل علاقہ البو کمال خطہ میں ہلاک ہونے والے کمانڈر کی شناخت خیر اللہ صمدی کے طور پر کی گئی ہے جو شام میں ایک یونٹ کا اچارج تھا۔ایک ایرانی اہلکار نے تسنیم خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شام میں ایک ہزار سے زائد ایرانی مارے جا چکے ہیں۔ان ہلاک شدگان میں پاسداران انقلاب کے کئی سینیئر لیڈر بھی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: iranian revolutionary guards commander killed in syria in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply