صدر ایران حسن روحانی نے 3لاکھ افراد کو روزگار دینے کا منصوبہ بنایا

تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے آئندہ مالی سال کے دوران ، جو 20مارچ سے شروع ہوگا، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے۔
اس منصوبہ کے تحت حکومت شہری علاقوں میں پرانی اور بوسیدہ رہائشی عمارتوں کی جگہ نئی عمارتیں تعمیر کرے گی۔ روحانی نے منگلکے روز انتظامیہ کے ایک اجلاس میں کہا کہ روزگار پیدا کرنے کا یہ ایک اہم منصوبہ ہے ۔
اس سے ملک کا حسن بڑھے گا اور عمارتوں کو مضبوطی بھی ملے گی جس سے زلزلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بھی بچا جا سکے گا۔صدر روحانی کے مطابق رہائشی عمارتوں کے مالکان اپنے مکانات حکومت کے حوالے کردیںگے اور اس کے عوض موجودہ مکان سے 20فیصد زیادہ بڑے جدید طرز کے فلیٹ پائیں گے۔
روحانی نے تمام حکومتی اداروں کو اس ضمن میں بھرپور تعاون دینے کہا ہے تاکہ اس منصوبہ پر حرف بحرف عمل آوری کی جاسکے۔صدر محترم کا خیال ہے کہ ا س منصوبہ سے 3لاکھ لوگوںکو روزگار ملے گا۔

Title: iranian president unveils plan to facilitate employment | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply