ایرانی سلامتی دستوں کی کارروائی میں داعش کے تین دہشت گرد ہلاک

دبئی:ایرانی سلامتی دستہ نے آج عراق کی سرحد سے متصل شہر میں تین جنگجوؤں کو قتل کردیا، جو ہتھیار او ر دھماکہ خیز مواد سے لیس تھے۔ یہ اطلاع ایک سینئر اہلکار نے دی ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے صوبہ کرمان شاہ کے گورنر اسد اللہ رضانی کے حوالے سے بتایا کہ تینوں جنگجوؤں کو کرمان شاہ شہر میں ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ یہ شہر عراقی سرحد سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
مسٹر رضانی نے بتایا کہ گزشتہ شب صوبہ کے ایک دوسرے شہر میں خصوصی آپریشن کے تحت داعش کے ایک سینئر ممبر کو قتل کیا گیا ہے، جس دوران داعش کے متعدد حامیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کرمان شاہ عراقی سرحد سے متصل ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں بیشتر سنی کرد مسلمان آباد ہیں۔ ایران کے آپریشن کی تاریخ بتاتی ہے کہ وہاں شیعہ ایران کے خلاف بغاوت کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ ایرانی انٹلی جنس اہلکاروں نے جون میں مشتبہ داعش کے 10 جنگجوؤں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے 100 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranian police say security forces killed three sunni militants in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply