چینی ساحل پر ٹکر کے بعد ایرانی تیل ٹینکر میں لگی آگ تیسرے روز بھی نہیں بجھائی جا سکی

بیجنگ: چین کے مشرقی ساحلی علاقے کے قریب سمندر میں ایک ایرانی تیل ٹینکرکی، جو ایک ملین بیرل تیل سے لدا تھا، چین کے مال بردار بحری جہاز کے ساتھ ٹکرکا اصل سبب ابھی تک پراسرار بنا ہوا ہے۔ ٹکر کے بعداس جہاز میں آگ لگ گئی جودرجنوں ریسکیو بوٹوں سے کی جانے والی زبردست کوششوںکے باوجود تیسرے روز بھی نہیں بجھائی جا سکی۔
ٹینکر کا32نفوس پر مشتمل پورا عملہ بھی لاپتہ ہے۔علاوہ ازیں سمندر میں تیل کی چادر سی بچھ گئی۔جہاز کا عملہ تاحال لاپتہ ہے۔ اس ٹینکر پر ایک لاکھ چھتیس ہزار ٹن تیل لدا ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ اس ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو اس وقت آگ کے شعلوں نے پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور یہ کسی بھی وقت دھماکے سے پھٹ سکتا یا آتشزدگی کے نتیجے میں سمندر میں ڈوب سکتا ہے۔اس آئل ٹینکر کو حادثہ تقریباً 72 گھنٹے پہلے پیش آیا تھا اور تب سے اب تک اس پر سوار عملے کے 32 ارکان میں سے، جن میں سے 30 ایرانی اور دو بنگلہ دیشی تھے، 31 کا کوئی پتہ نہیں ہے۔
بیجنگ میں حکام نے بتایا کہ امدادی کارکنوں کو اس جہاز سے اب تک عملے کے صرف ایک عملہ کی لاش ملی ہے۔ آگ اس قدر زبردست لگی ہے کہ اس جہاز اور اس کے قریبی سمندری علاقے سے جلتے ہوئے تیل کے دھوئیں کے گہرے بادل فضا میں اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ٹینکر پر اور اس کے ارد گرد درجہ حرارت اتنا زیادہ ہے کہ اس وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق آگ لگ جانے کے نتیجے میں اس ٹینکر پر گہرے دھوئیں کے ساتھ ساتھ بہت سے زہریلے اور مضر صحت مادے بھی پائے جاتے ہیں، جن کی وجہ سے ریسکیو کارکن بڑی تعداد میں اس جہاز تک نہیں پہنچ پا رہے۔
بیجنگ میں ملکی وزرات ٹرانسپورٹ کے مطابق اس آئل ٹینکر پرپناماکا پرچم لہرا رہا تھا، اور 274 میٹر یا 900 فٹ طویل یہ آئل ٹینکر، جس کا نام سانچی تھا، کسی بھی وقت دھماکے سے پھٹ یا سمندر میں غرق ہو سکتا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق یہ آئل ٹینکر نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی کی ملکیت ہے۔یہ حادثہ گزشتہ دو سال سے بھی کم عرصے میں ایران کے اسی ادارے کی ملکیت کسی تیل بردار بحری جہاز کو پیش آنے والا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔اس سے قبل اگست 2016 میں بھی ایران کا ایک تیل بردار سپر ٹینکر آبنائے سنگاپور کے پانیوں میں ایک کنٹینر شپ سے ٹکرا گیا تھا۔پنامامیں رجسٹرڈ یہ ٹینکر ایران سے جنوبی کوریا جارہا تھا کہ شنگھائی کے ساحل سے 257کلومیٹر کے دوری پر ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ مال بردار جہاز سی ایف کرسٹل سے ٹکرا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranian oil tanker burns for third day after collision off china coast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply