ایران میں مشروم کھانے سے15ہلاک1000بیمار

تہران : ایرانی ابلاغی ذرائع کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ایران کے کئی مغربی صوبوں میں جنگلی مشروم کھانے سے کم ا زکم15افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زہر سے ہونے والی بیمار یوں میں مبتلا ہو گئے۔

سرکاری ٹی وی کی ایک ویب سائٹ کے مطابق تقریباً100افراد کا اسپتال میں داخل کیا گیا اور تین مریض جگر کی پیوند کاری کے عمل سے گذریں گے۔

محکمہ صحت عامہ کے حکام نے عوام کو انتباہ دیا ہے کہ وہ اس وقت جگہ جگہ خاص طور پر مغربی پہاڑی علاقوں میں واقع کسان منڈیوں میں ان ایام میں فروخت کیے جانے والے جنگلی مشروم خریدیں اور نہ کھائیں۔

عام طور پر مشروم موسم بہار میں جب لوگ سیاحت کے لیے ملک کے اس مغربی خطہ کارخ کرتے ہیں تو مشروم بھی خوب اگتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranian media say 15 die after eating wild mushrooms in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply