کشمیری وفلسطینی عوام کی بھرپور حمایت تمام مسلمانوں پر لازم : ایرانی رہبر معظم خامنہ ای

تہران:ایران کے روحانی رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی بھر پور حمایت تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔ مسلم دنیا کو کشمیری عوام کی حمایت میں قدم بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے اپنے عید کے خطبے میں صاف طور پر کہا کہ اسلامی سرزمنیوں پر غیر دینی قوتوں کے تسلط کے خلاف آواز اٹھاناہر مسلمان کا فرض ہے۔ انہوں نے خطبے میں کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو پیغام دیا کہ کشمیری عوام کی کھل کر حمایت کی جائے۔خامنہ ای نے مزید کہا کہہم ایسے لوگوں کو بھی مسترد کرتے ہیں جو رمضان المبارک میں نہتے اور بے گناہ عوام پر حملے کرتے ہیں۔
سید علی خامنہ ای نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور مسلم دنیا کو ہر ممکن طریقے سے جہاد جاری رکھنے کا پیغام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی مظالم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ صیہونی ریاست کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینا چاہیے۔ ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ فلسطین ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے بارے میں آواز اٹھانا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں کو پیغام دیا کہ بیدار ہوجائیں اور اپنے فرائض پر عمل کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranian leader ayotallah ali khamenei calls muslims world over to support kashmiri struggle in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply