اسرائیلی وزیر اعظم بحیرہ روم میں تیرنے کی مشق کر لیں کیونکہ اب اسرائیل بچے گا نہیں:ایرانی فوجی جنرل

تہران: ایران کے ایک اعلیٰ جنرل نے اسرائیل کو نیست و نابود کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور انتباہ دیا ہے کہ بہت جلد وہ دن آنے والا جب اسرائیل کو بچنے کا کوئی راستہ نہیں مل سکے گا اور وہ سمندر میں غرق ہو جائے گا۔

یہ انتباہ ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے سکنڈ ان کمانڈبریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے اصفہان شہر میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اسرئیل کے وزیر اعظم نتن بنجامن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ صیہونی رہاست کے وزیر اعظم سے کہہ دینا چاہتے ہیں کہ وہ بحیرہ روم میں تیرنے کی مشق کر لیں۔

کیونکہ عنقریب وہ دن آنے والا جب انہیں کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی صرف سمندر ہی ان کے لیے رہ جائے گا۔جنرل سلامی نے یہاں تک دعویٰ کر دیا کہ اسرائیل کو شکست دینے اور نیست و نابود کرنے کے تو ایران کا حمایت یافتہ دہشت پسند گروپ حز ب اللہ ہی کافی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranian general vows to destroy israel in furious attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply