ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت پر پاسداران انقلاب کاسعودی عرب اور امارات کو انتباہ

تہران: ایران کی پاسداران انقلاب نے ایک فوجی پریڈ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی روشنی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کو انتباہ دیا ہے کہ وہ ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت یا ہماری حدود میں دہشت گردانہ کارروائی نہ کریں۔

واضح ہو کہ اس حملے میں24افراد ہلاک ہوئے تھے۔پاسدران انقلاب کے نگراں کمانڈر جنرل حسین سلامی نے جمعہ کو ایک نشریہ میں دعویٰ کیا کہ سعودی عرب اور یو اے ای ایران میں افرا تفری کی صورت حال پید ا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سلامی نے کہا کہ ہماری سرحدوں کو پار نہ کریں۔دریں اثنا ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا نے کہا کہ پاسداران انقلاب کے جانبازوں نے جنوب مشرقی سیستان ۔

بلوچستان صوبہ میں پاکستانی سرحد کے قریب تصادم میں4انتہاپسند وں کو ہلاک کر دیا ۔اس تصادم میں دو انتہا پسند زخمی بھی ہوئے۔ایرانی فوجوں کا اکثر و بیشتر ملک کے مشرق میں بلوچیوں کے ساتھ اورمغرب میں کرد علیحدگی پسندوں سے مسلح تصادم ہوتا رہتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranian force warns saudi arabia uae over crossing red lines in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply