ایرانی مظاہرین کے کیمپ پر بمباری، 40 زخمی

بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ایرانی مظاہرین کے ایک کیمپ پر بمباری میں کم از کم 40 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اپوزیشن پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن آف ایران (پی ایم او ای) کے ترجمان شاہین گوبادی نے گذشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ ’کیمپ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کل رات گئے اس کیمپ پر ہوئے حملے میں کم از کم 40 افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس بمباری میں کیمپ میں آگ لگ گئی جس سے کئی حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پی ایم او ای کے دیگر ترجمان شہریار نے بتایا کہ بمباری کیلئے ایران سے وابستہ عراقی گروپ ذمہ دار ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ عینی شاہدین نے ہوائی اڈے کے نزدیک 20 سے 30 دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ہوائی اڈے کے کسی دیگر حصے پر بھی بمباری ہوئی یا نہیں۔ کیمپ پر کم از کم 50 مارٹر بم داغے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranian dissidents say baghdad camp shelled more than 40 hurt in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply